loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 10:15

چھلکتی آئے کہ اپنی طلب سے بھی کم آئے

غزل

چھلکتی آئے کہ اپنی طلب سے بھی کم آئے
ہمارے سامنے ساقی بہ ساغر جم آئے

فروغ آتش گل ہی چمن کی ٹھنڈک ہے
سلگتی چیختی راتوں کو بھی تو شبنم آئے

بس ایک ہم ہی لیے جائیں درس عجز و نیاز
کبھی تو اکڑی ہوئی گردنوں میں بھی خم آئے

جو کارواں میں رہے میر کارواں کے قریب
نہ جانے کیوں وہ پلٹ آئے اور برہم آئے

نگار صبح سے پوچھیں گے شب گزرنے دو
کی ظلمتوں سے الجھ کر وہ آئی یا ہم آئے

عجیب بات ہے کیچڑ میں لہلہائے کنول
پھٹے پرانے سے جسموں پہ سج کے ریشم آئے

مسیح کون بنے سارے ہاتھ آلودہ
لہولہان ہے دھرتی کہاں سے مرہم آئے

ابنِ صفی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم