چیتا ہاتھی گینڈا بندر

چیتا ہاتھی گینڈا بندر
رہتے ہیں جنگل کے اندر

بھالو بھینسا سانپ اور گیدڑ
شیر کو مانا سب نے لیڈر

جنگل میں ہے ندیا بہتی
مچھلی اس کے اندر رہتی

بھالو سے تھی ڈرتی مچھلی
بھالو کھاتا پکڑ کے مچھلی

چڑ یا مینا مور و طوطا
ان کا ہے پکا سمجھوتا

جنگل ہے گھر ان کا پیارا
اس کو سب نے خوب سنوارا

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp