MOJ E SUKHAN

کب تلک کرچیاں چنوں گی میں

غزل

کب تلک کرچیاں چنوں گی میں
سنگ دل تجھ سے لڑ پڑوں گی میں

میری آنکھیں نہیں رہیں لیکن
آئنہ دیکھتی رہوں گی میں

ماں کے نقش قدم پہ چلنا ہے
صرف گڑیا نہیں رہوں گی میں

کھینچ کر اک لکیر اداسی کی
رنگ منظر میں کچھ بھروں گی

لفظ اب رائیگاں نہ ہوں گے مرے
ان سے پھر زخم دل سیوں گی میں

بلقیس خان

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم