Karam kar karam ayee khudayee Muhamat
غزل
کرم کر کرم اے خدائے محبّت
کہ مجھ سے ہوئی ہیں خطاۓ محبّت
جہاں تم نے دیکھا تھا مڑ مڑ کے مجھکو
وہیں سے ہوئی ابتدائے محبّت
شعور محبّت سے کھل جائیں کلیاں
اگر نیند میں مسکرائے محبّت
تُجھے حُسن بخشیگا سوغات غم کی
ٹھہر جا ذرا اے گدائے محبّت
گنیں مہ جبینوں کے گھر جا کے تارے
اگر رات میں گنگنائے محبّت
عجب حال دِل ہے فراز آج اُس کو
کروں یاد میں وہ بھلائے محبّت
سرفراز احمد فراز دہلوی
Sarfaraz Ahmed Faraz Dehlive