MOJ E SUKHAN

کسی تاریک گوشے میں بسر ہوگی ہماری

کسی تاریک گوشے میں بسر ہوگی ہماری
محل میں تجھ کو پل پل کی خبر ہوگی ہماری

عجب اک سحر ہوگا جان دینی بے بسی میں
فرشتوں کی تسلی چارہ گر ہوگی ہماری

شعاعوں کی سواری نور کی رفتار ہوگی
مگر اک خاک زادی ہم سفر ہوگی ہماری

جہانوں کے سفر ہیں اور ستاروں سے سند ہے
غزل میں ہر روایت معتبر ہوگی ہماری

چھپے ہوں گے زمیں تا آسماں اس میں طلسمات
بظاہر گو حکایت مختصر ہوگی ہماری

محمد اظہار الحق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم