loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

19/04/2025 18:19

کسی کا ناز پرور بن گیا ہوں

Kissi ka naaz Perwer Ban Gaya Hoon

غزل

کسی کا ناز پرور بن گیا ہوں
کیا منظر تھا کیا منظر بن گیا ہوں

مصور کا تصور کچھ بھی ہو پر
میں صحرا سے سمندر بن گیا ہوں

میری تحریر بھی بکنے لگی ہے
میں حرفوں کا سوداگر بن گیا ہوں

تجھے پایا تو مجھکو یوں لگا کہ
مقدر کا سکندر بن گیا ہوں۔

کسی پل تم اتر کر خود میں دیکھو
میں کب کا تیرے اندر بن گیا ہوں

کہیں کوئی جگہ ہوگا مجدد!
وگرنہ تیرا اکثر بن گیا ہوں۔

پیر غلام مجدد سرہندی مجدد

Peer Ghulam Mujadid Sarhandi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم