MOJ E SUKHAN

کسی کے پاس کوئی دوسری مثال نہیں

کسی کے پاس کوئی دوسری مثال نہیں
یہ کائنات کسی ہاتھ کا کمال نہیں

ہم اہلِ مصر نہیں ہیں حضور سندھی ہیں
ہمارے قحط کی میعاد سات سال نہیں

ملنگ خود پہ ضرورت کا بوجھ لادے ہوئے
زمین پیٹ رہے ہیں کوئی دھمال نہیں

اٹھارہ سال سے بھوکی ہے اور پیاسی بھی
ہمارے دل میں اداسی کا کوئی حال نہیں

جنوب پشت پہ لادے ہوئے کھڑا ہوں مگر
عجب ہے اب بھی مرے سامنے شمال نہیں

ہمارے جسم عقیدت میں گوتمی ہیں ہمیں
ضرورتوں کے تصادم کا احتمال نہیں

ہم ایسے چند خرابوں کو دیکھ کر ساجد
کہا گیا تھا عناصر میں اعتدال نہیں

لطیف ساجد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم