MOJ E SUKHAN

کس قدر افضل و اعلیٰ ہیں حسین ابن علی -Kis qadar afzal o aala hain Hussain Ibn e Ali

کس قدر افضل و اعلیٰ ہیں حسین ابن علی
یعنی توحید سراپا ہیں حسین ابن علی

جانِ احمد دلِ زہرا وقارِ حیدر
اب خدا جانے کہ کیا کیا ہیں حسین ابن علی

فکرِ فردا نہ غمِ حال نہ ماضی کا خیال
میرے آقا میرے مولا ہیں حسین ابنِ علی

ہم شبیہ شہ لولاک ہوئی آپ کی ذات
بخدا نور کا پتلا ہیں حسین ابن علی

تجھ کو حاصل ہے غلامی کا شرف اے عنبرؔ
میرے وارث، داتا ہیں حسین ابن علی

عنبر وارثی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم