loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 12:44

کمال اس کے سب اشعار ہیں انوکھی ردیف

Kamal us kay sab ashaar hain anokhi Radeef

غزل

کمال اس کے سب اشعار ہیں انوکھی ردیف
کہ جیسے غیب سے اتری ہو ہر غزل کی ردیف

یہ وقت مثلِ قوافی بدلتا رہتا ہے
اور ایک تو ہے مرے ساتھ ساتھ میری ردیف

یہ سانس گھٹنے لگی ہے بوجہِ قدغنِ لب
کہ جیسے قافیہ کرتی ہو تنگ موئی ردیف

یہ زندگی ہو ترے ساتھ وہ غزل جس میں
ہو سات حرفی قوافی تو آٹھ لفظی ردیف

بہت حسین تھا کل رات خواب کا منظر
میں اک براق پہ بیٹھا تھا، اک پری تھی ردیف

انہیں سراہنے والوں کی ہے سند کافی
کہاں کے قافیے عدنان اور کیسی ردیف

ڈاکٹر عدنان خالد

Doctor Adnan Khalid

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم