loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

19/06/2025 01:38

کنایتاً بھی ترا نام جب سنا میں نے

غزل

کنایتاً بھی ترا نام جب سنا میں نے
وفور شوق میں سر کو جھکا دیا میں نے

ہجوم غم میں ادائے قلندری نہ گئی
مسرتوں سے بھی رکھا ہے فاصلہ میں نے

بتوں نے حوصلہ افزائیاں تو کیں میری
مگر تجھی کو پکارا مرے خدا میں نے

تمام عمر اندھیروں سے میری جنگ رہی
بجھا چراغ تو دل کو جلا لیا میں نے

تمام شہر کے پتھر مری طرف آئے
خرد کو جب بھی دکھایا ہے آئنہ میں نے

مرے خدا مرے شعروں کو زندگی دے دے
ہر ایک شعر پہ مانگی ہے یہ دعا میں نے

تابش مہدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم