loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

19/04/2025 11:53

کیا ہے جو ایک شخص ہمارا نہیں ہوا – Kya hai jo aik shakhs hamara nahi hua

کیا ہے جو ایک شخص ہمارا نہیں ہوا
ایسا جنوں میں کس کو خسارا نہیں ہوا

اِک عمر دسترس میں ہماری رہا مگر
پل بھر بھی اس کے دل پہ اجارا نہیں ہوا

اس نے بھی پھر کسی سے محبت نہ کی کبھی
ہم سے بھی کار ِ عشق دوبارا نہیں ہوا

وہ بھی مرے فراق میں رویا تمام عمر
میرا بھی اس کے بعد گزارا نہیں ہوا

رہنا پڑے گا تجھ کو یہاں بن کے آدمی
اُس نے خدا بنا کے اتارا نہیں ہوا

جس سے زمین خود تجھے تارا دِکھاٸی دے
اتنا بلند تیرا ستارا نہیں ہوا

ہم تشنگی کے مارے ہوئے ہیں رضا مگر
پانی ہماری آنکھ کا کھارا نہیں ہوا ۔

احمدرضاراجا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم