loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 22:45

کیسا ماتم کیسا رونا مٹی کا

کیسا ماتم کیسا رونا مٹی کا

ٹوٹ گیا ہے ایک کھلونا مٹی کا

۔

اتروں گا آفاق سے جب میں دھرتی پر

بھر لوں گا دامن میں سونا مٹی کا

۔

اک دن مٹی اوڑھ کے مجھ کو سونا ہے

کیا غم جو ہے آج بچھونا مٹی کا

۔

اونچا اڑنے کی خواہش میں تم عارفؔ

ماؤں جیسا پیار نہ کھونا مٹی کا

عارف شفیق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم