گرتی دیوار کا سہارا ہوں
میں تمہارا تھا, میں تمہارا ہوں
تو میری زندگی کا محور ہے
میں تری ذیست کا خسارا ہوں
گو برا ہوں ہر اک کی نظروں میں
پھر بھی ماں کی نظر کا تارا ہوں
غیر کی بات کیوں سمجھتے ہو
میں نے جب کہہ دیا تمہارا ہوں!
چاند کے پاس جو چمکتا ہے
میں وہی شام کا ستارا ہوں
جنگ جاری ھے مجھ میں مدت سے
کوئی بھی جنگ کب میں ہارا ھوں
(سید شائق شہاب)