loader image

MOJ E SUKHAN

ہر طرف موت کا بازار سجا ہے یارب

ہر طرف موت کا بازار سجا ہے یارب
سر پہ چھائی ہوئی یہ غم کی گھٹا ہے یارب

اب تو محفوظ نہیں کوئی بھی مسجد مندر
بم دھماکے ہیں تو دہشت کی فضا ہے یارب

روز گرتی ہیں مرے شہر میں لاشیں یارب
تھک گئے بندے اٹھاتے ہوئے لاشیں یارب

تیرے بندوں کو ہے امید تری قدرت سے
روک دے ظلم کے طوفان کو اب تو یارب

خون آلودہ ہے ماحول جہاں بھی دیکھوں
اب تو رحمت کی ہوا تھوڑی چلا دے یارب

ہر طرف موت کا بازار سجا ہے یارب
سر پہ چھائی ہوئی یہ غم کی گھٹا ہے یارب

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp