loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

07/06/2025 16:37

ہر نخلِ چمن بچائیں گے ہم

ہر نخلِ چمن بچائیں گے ہم
اب ایک ہی دھن میں گائیں گے ہم

بجھتی ہوئی شمعوں کی لووں کو
خورشید صفت بنائیں گے ہم

زرخیز ہوئی ہے خاکِ صحرا
گُن ابر وہوا کے گائیں گے ہم

ہے باغ میں خوشگوار موسم
اب اور کہیں نہ جائیں گے ہم

اے خاکِ وطن ملول مت ہو
ہر قرضِ وطن چکائیں گے ہم

جنت ہو کہ قریہء جہنم
اے دل! ترے ساتھ جائیں گے ہم

سب غم زدگانِ شب کو محسن
اک صبحِ طرب دکھائیں گے ہم

(محسن احسان)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم