loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

07/08/2025 19:11

ہم اک تلاش میں یوں آئنہ اٹھاتے ہیں

Ham ik Talash main youn Aaina Uthaty Hain

غزل

ہم اک تلاش میں یوں آئنہ اٹھاتے ہیں
کہ جیسے گاؤں میں کھوجی کھرا اٹھاتے ہیں

یہاں کے لوگوں کا بنیادی مسئلہ ہے یہی
یہ روز ایک نیا مسئلہ اٹھاتے ہیں

شناورانِ محبت کی سادگی مت پوچھ
یہ لوگ آج بھی کچا گھڑا اٹھاتے ہیں

سنا ہے شہر کی گلیوں میں خاک اڑتی ہے
فقیر طیش میں جب بسترا اٹھاتے ہیں

مقامِ صبر و رضا پر پڑاؤ ڈال کے ہم
کبھی علم کبھی دستِ دعا اٹھاتے ہیں

لہو رلاتا ہے تیغ و سپر کا آخری لمس
اسیر جب کبھی زنجیرِ پا اٹھاتے ہیں

پنپ گئے تو عناصر کا قرض اتاریں گے
ابھی تو منتِ آب و ہوا اٹھاتے ہیں

عظیم راہی

Azeem Rahi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم