loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 05:18

ہم طرفدارِ محبت ہیں زمانے کے نہیں – Ham tar fidar e muhabbat hain zamane ke nahi

ہم طرفدارِ محبت ہیں زمانے کے نہیں
زندگی فالتو کاموں میں اُڑانے کے نہیں

ابر گل تو کہ بڑی دور ہے کشتِ جاں سے
خار و خس ہم بھی بحر حال اُگانے کے نہیں

خوب سے خوب تر اپنا ہے سفر لیکن ہم
چاند کا سُن کے چراغوں کو بجھانے کے نہیں

ہم نئے دور کے پنچھی ہیں کہ مرتے ہوئے بھی
دانہ ء دام کو خوراک بنانے کے نہیں

اک عجب بات ہے جو دل میں سمائی ہوئی ہے
دل کی ہر بات مگر سب کوبتانے کے نہیں

میرے نزدیک ہے اوراق کے منہ پر کالک
ایسے اشعار کہ جو خواب جگانے کے نہیں

عشق بازی تو وتیرہ ہے ‘ پر آصف جاوید
ہر کسی سے بھی رہ و رسم بڑھانے کے نہیں

آصف جاوید

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم