ہُوا جب کبھی معرٙکہ فیصلہ کُن
مِرا ہی رہا فیصلہ، فیصلہ کُن
کئی فیصلے التواء میں پڑے تھے
مگر تُو ہی ثابت ہوا فیصلہ کُن
لگیں گے لڑائی میں کُشتوں کے پُشتے
مٙیں نکلا ہو کر کے دُعا فیصلہ کُن
اور اب فیصلے مٙیں سخن میں کروں گا
کہ پہلے تھا جون ایلیا فیصلہ کُن
براہیم و موسٰی و عیسٰی و آدم
مگر ہیں فقط مصطفٰیﷺ فیصلہ کُن
خدا نے محبت کا آغاز چاہا
تو بالا ہی بالا کِیا فیصلہ "کُن”
۔….عامر امیر۔۔۔۔۔