MOJ E SUKHAN

یک طرفہ محبت نظم

یک طرفہ محبت

سنو اے چاند سی لڑکی
سنو پیاری سنو اے خوبرو لڑکی
سنو سادہ پری چہرہ
حسیں دلکش مجھے کچھ تم سے ہے کہنا
مجھے تم اچھی لگتی ہو
تخیل کے دریچوں میں
جو خوشبو رقص کرتی ہے
تمہاری ہی تو خوشبو ہے
تمہاری مسکراہٹ گفتگو آنکھیں حسیں چہرہ
تمہاری ریشمی شانوں پہ لہراتی حسیں زلفیں
تمہارا مسکرانا بولتی آنکھیں سنو لڑکی
مجھے بے چین رکھتی ہیں
مجھے بے تاب کرتی ہیں
تمہاری خواہشیں سوچیں
نہیں ہیں دسترس میں یہ
مگر پھر بھی مجھے معلوم ہے اتنا
میں تم سے پیار کرتا ہوں
میں یہ اقرار کرتا ہوں
سنو نازک حسیں لڑکی
مرے محور میں آجاؤ
اداسی کو فنا کردیں
محبت کو جلا دے کر
محبت کی کہانی کو
نیا ہم موڑ اک دے دیں
سنو اے خوبرو لڑکی
اگر ممکن نہیں ہے یہ
تو پھر اک کام کرتے ہیں
بھروسے کی حسیں یہ نیلگوں سی جھیل ہے جو
دکھائی دے رہی ہے
کنارے بن کے ہم دونوں
حسیں تر جھیل کے آؤ
ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں
ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں

ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم