loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 13:00

یہاں کسی بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملا

یہاں کسی بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا

چمکتے چاند بھی تھے شہرِ شب کے ایواں میں
نگارِ غم سا مگر کوئی شمع رو نہ ملا

انہی کی رمز چلی ہے گلی گلی میں‌یہاں
جنہیں اِدھر سے کبھی اذنِ گفتگو نہ ملا

پھر آج میکدہ دل سے لوٹ آئے ہیں
پھر آج ہم کو ٹھکانے کا ہم سبو نہ ملا

(ظفر اقبال)​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم