MOJ E SUKHAN

یہ جو برہم ہے زمیں اِس کے معانی کیا ہیں؟

Yeh jo barham hay zameen is kay muaani kia hain

غزل

یہ جو برہم ہے زمیں اِس کے معانی کیا ہیں؟
کچھ بتا میرے مکیں اس کے معانی کیا ہیں؟

ہاتھ میں ہاتھ دیئے گفتگو کرتا ہے جو تو
کیا تجھے علم نہیں اس کے معانی کیا ہیں؟

کھل کے جو شخص ہنسا میرے لطیفے پہ ابھی
وہ سمجھ لے نہ کہیں اس کے معانی کیا ہیں

ڈانٹتی ہے وہ مجھے یہ تو سمجھ آتا ہے
چوم لیتی ہے جبیں اس کے معانی کیا ہیں؟

اس کو جس روز سے دیکھا ہے، ہمیں لگتی ہے
زندگی اور حسیں اس کے معانی کیا ہیں؟

ہجر میں عمر گنواتے ہوۓ عدنان یہاں
پرسکوں ہیں نہ حزیں اس کے معانی کیا ہیں؟

ڈاکٹر عدنان خالد

Doctor Adnan Khalid

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم