loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:39

سرخ گالوں کے ڈینٹ میں رہتا ہوں

سرخ گالوں کے ڈینٹ میں رہتا ہوں
میں تو انجوائمنٹ میں رہتا ہوں

عشق رہتا ہے جس پلازے میں
میں وہیں بیسمنٹ میں رہتا ہوں

اک منٹ مل کے اس گلابو سے
گھنٹوں زلفوں کی سینٹ میں رہتا ہوں

چھاوں چنری کی جب وہ کرتی ہے
ایسے لگتا ہے ٹینٹ میں رہتا ہوں

جب وہ جاتی ہے گھر کو رکشے میں
ساتھ میں موومنٹ میں رہتا ہوں

فین قومی لباس کا ہوں مگر
خود سدا شرٹ پینٹ میں رہتا ہوں

لوگ کہتے ہیں مجھ کو ٹو ان ون۔۔
میں سولین ہوں، کینٹ میں رہتا ہوں

ڈاکٹر عزیز فیصل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم