MOJ E SUKHAN

محبت

محبت ایسا سرما ہے
کہ جس میں قیس کو شب بھر
رضائی مل نہیں سکتی

محبت ایسی یخنی ہے
جو گرما گرم جکھنے پر
زباں کو ساڑ دیتی ہے

محبت ایسی جرسی ہے
پہن کر جس کو منٹوں میں
پسینے چھوٹ جاتے ہیں

محبت ایسا مرغا ہے
جو ڈربے میں شرافت سے
جوانی کاٹ سکتا نئیں

محبت ایسا چیونٹا ہے
جو ہتھنی کا بھی ہر نخرا
محبت سے اٹھاتا ہے

ڈاکٹر عزیز فیصل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم