loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:50

دل دھڑکتا ہے سانس لیتی ہوں

دل دھڑکتا ہے سانس لیتی ہوں
میں کہ صدیوں سے ظلمتوں میں گم
روشنی کی نئی تلاش لیے
میرے اندر ہے اک تجلی سی
اور باہر فقط اندھیرا ہے
میری دنیا میں اتنی ویرانی
اے خدا کیوں اجل سے قائم ہے؟
میری ویرانی میرا سوناپن
کتنی وحشت ہے ان نگاہوں میں
کتنے بہکے ہوئے خیال مرے
میں یہ ٹکڑوں میں بٹ گئی کیسے؟
کیوں مری زیست یوں پریشاں ہے؟
دل پہ ہو بوجھ جیسے صدیوں کا
میں کیا لمحوں کی قرض دار سدا؟
ہاں! وہی میں جو ظلمتوں میں گم
روشنی کی نئی تلاش میں ہوں۔
میرے اندر ہے ایک تجلی سی
اور باہر فقط اندھیرا ہے۔
میری دنیا ہے سونی سونی سی
اے خدا کیوں ملی یہ تاریکی
اے خدا اس جہاں میں دنیا میں
کیا یہ کوئی نہیں سمجھتا ہے؟
کیوں نہیں کچھ دکھائی دیتا ہے؟
کیا کسی کو نہیں ہے بینائی؟
کوئی تو آئے بھیڑ سے باہر
کوئی انساں قدم بڑھائے تو
آئے اور زندگی سے دور کرے
اس اماوس کی رات کالی کو
۔۔ مجھ کو جس کی تلاش ہے وہ شخص
کب رہا ہے مرے مقدر میں؟
میں ہوں قسمت کی ماری دکھیاری
مجھ کو اس کی تلاش ہی کیوں ہے؟
جو نہیں ہاتھ کی لکیروں میں۔۔۔
ان اماوس کی کالی راتوں میں
کاش وہ اب تو پاس آ جائے
مجھ کو دیکھے مجھے سنوارے اب
میں بھی انسان ہوں میں زندہ ہوں
دل دھڑکتا ہے سانس لیتی ہوں
جسم بےجان روح بھی گھائل ہے
اے خدا اب ذرا نواز بھی دے
مجھ کو خوشیاں دے شادمانی دے!!!

شہناز رحمت

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم