loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 20:45

چھت کی کڑیاں جانچ لے دیوار و در کو دیکھ لے

چھت کی کڑیاں جانچ لے دیوار و در کو دیکھ لے
مجھ کو اپنانے سے پہلے میرے گھر کو دیکھ لے

چند لمحوں کا نہیں‌ یہ عمر بھر کا ہے سفر
راہ کی پڑتال کر لے راہبر کو دیکھ لے

اپنی چادر کی طوالت دیکھ کر پاؤں پسار
بوجھ سر پر لادنے سے قبل سر کو دیکھ لے

عزم آثارِ قدیمہ میں سکونت کا نہ کر
صرف سیلانی نگاہوں سے کھنڈر کو دیکھ لے

جانبِ بازار پتھر پھینکنے سے پیشتر
تو کسی سپرا نما شوریدہ سر کو دیکھ لے

(تنویر سپرا)​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم