24/02/2025 06:12

رد نہ کر میرا التماس ابھی

رد نہ کر میرا التماس ابھی
کچھ نہیں اور میرے پاس ابھی

نیند کی قبر پر اترتا ہوا
دیکھیے خواب کا لباس ابھی

وہ نہ آئے گا میری آنکھوں میں
ٹوٹ جائے گی میری آس ابھی

پیاس ہونٹوں پہ دفن ہونے لگی
اور خالی پڑا گلاس ابھی

پیرہن چیتھڑے ہوا تسنیم
کھیت میں ہے کھڑی کپاس ابھی

سیدہ تسنیم بخاری

مزید شاعری