MOJ E SUKHAN

اس کی تمثیل کہاں اس کا تو ثانی بھی نہیں

اس کی تمثیل کہاں اس کا تو ثانی بھی نہیں
یعنی بےربط رہے ربطِ زمانی بھی نہیں

میرے اقرار میں شامل وہ صحیفے جیسا
اور انکار میں وہ شخص زبانی بھی نہیں

زرد چہرے سے ہی اندازہ لگا حالت کا
اس کی گٹھڑی میں کوئی شام سہانی بھی نہیں

درد انجام تلک لے کے تو آیا ہے مگر
درد اس حد سے سوا آنکھ میں پانی بھی نہیں

عمر لے جاتی ہے بچپن سے بڑھاپے کی طرف
اور کچھ سال ہیں مہتاب جوانی بھی نہیں

ماہتاب دستی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم