loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

04/08/2025 13:36

یہاں آٹا نہیں ملتا محبت بھاڑ میں جاۓ

Yahan Aata Nahi Milta Mohabat Bhaar Main jayee

غزل

یہاں آٹا نہیں ملتا محبت بھاڑ میں جاۓ
کسی کا دل نہیں کھلتا محبت بھاڑ میں جاۓ

محبت یہ محبت وہ بڑی تقریریں کرتا ہے
تُو ممبر سے نہیں ہِلتا محبت بھاڑ میں جاۓ

یہاں سب نوچنے والے مسیحا ہی نہیں ملتا
کوٸی جگرا نہیں سلتا محبت بھاڑ میں جاۓ

بڑے ہمدرد بنتے ہیں گھروں میں بیٹھ کر سب ہی
کوٸی باہر نہیں ملتا محبت بھاڑ میں جاۓ

محبت عین واجب ہے مگر پھر بھی محبت سے
نہیں اک پیٹ بھی بھرتا محبت بھاڑ میں جاۓ

تمہیں جنگوں سے نفرت ہے مگر اب جنگ واجب ہے
وہ کرسی سے نہیں ہلتا محبت بھاڑ میں جاۓ

ہمارے وصل کو چھوڑو ہمارا ہجر رہنے دو
تمہیں کچھ بھی نہیں دکھتا؟ محبت بھاڑ میں جاۓ

مجھے مسند نشینوں سے فقط نفرت نبھانی ہے
کوٸی نسخہ نہیں رہتا محبت بھاڑ میں جاۓ

طاسین سمندر

Taseen Samandar

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم