loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:38

نظر کی بیخودی طوفاں کے دھارے ہی نہ کر دینا

Nazar Ki Baykhudi Toofan Kay Dhaaray hi na Kar deena

غزل

نظر کی بیخودی طوفاں کے دھارے ہی نہ کر دینا
دلِ ناداں ہمک کر اب اشارے ہی نہ کردینا

میں جلتی ہوں مجھے چپ چاپ سے بس جل ہی جانے دے
ہوا کمزور کے مجھکو سہارے ہی نہ کر دینا

چھپی ہے جگنوؤں سے آنکھ کی اب تک نمی لیکن
.اسے آ تشِ فشاؤں کے شرارے ہی نہ کر دینا

مرے شہرِ تخیل میں ہیں کچھ رو پوش فن پارے
نگاہوں میں ہر اک دلکش نظارے ہی نہ کر دینا

پروتی جو رہی تا عمر خوابِ مر مریں زہرہ
تو طشت ازبام وہ رنگیں شمارے ہی نہ کر دینا

زہرہ مغل

Zehra Mughal

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم