loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 14:53

یہ نباتات کے دکھ ہیں نہ حیاتات کے دکھ

Yeh Nibtaat kay Dukh hain na Hayataat kay dukh

غزل

یہ نباتات کے دکھ ہیں نہ حیاتات کے دکھ
میری غزلوں میں سسکتے ہیں مری ذات کے دکھ

بھولنا چاہوں تو میں بھول نہیں پاتا انہیں
دل میں پیوست ہیں بٹتی ہوئی خیرات کے دکھ

دل جلائیں گے مری قبر کے بن بن کے گلاب
درِ امید پہ دم دیتے خیالات کے دکھ

آج بازارِ عقیدت میں رکھے ہیں میں نے
ہائے محسوس کیے جو بھی سماوات کے دکھ

آئینے میں بھی چلے آتے ہیں میری صورت
گھر کے آنگن میں بچھی اپنوں کی اس گھات کے دکھ

ناک نقشہ ہی بدل دیتے ہیں یہ جانتا ہوں
ایسے ہوتے ہیں درِ عشق کی سوغات کے دکھ

ہائے ترکے میں ملے ہیں تو ملے ہیں مجھ کو
خونی رشتوں کے سوالات جوابات کے دکھ

جامِ جم ہوکے چلے آئے ہیں غم حجرے میں
خود سے جو کھائی کسی بات پہ اس مات کے دکھ

عین ممکن ہے کہ ہو جائیں مرا ذادِ سفر
حجرہِ زیست کے یہ آخری لمحات کے دکھ

اک طرف موجِ نسیمی ہے سرِ بزمِ حیات
اک طرف مجھ کو فنا کرتے کسی بات کے دکھ

نسیم شیخ

Naseem Shaikh

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم