MOJ E SUKHAN

صدیوں سے تھا جو درپئے آزار گر گیا

غزل

صدیوں سے تھا جو درپئے آزار گر گیا
اپنا عدو وہ غازیٔ گفتار گر گیا

کپڑوں کی قید سے ہوا آزاد اس کا جسم
وہ شخص جس گھڑی سر بازار گر گیا

جب سرخیوں پہ اپنی نگاہیں ٹھہر گئیں
ہاتھوں سے اپنے آج کا اخبار گر گیا

بے خواب رہ کے سب کو وہ کرتا تھا فیضیاب
جب سو گیا تو سایۂ دیوار گر گیا

وہ زلزلہ تھا یا کہ قیامت کا سلسلہ
سانسوں کے سبز شہر کا مینار گر گیا

مایوسیوں کی فوج نے حملے کئے بہت
لمحوں کے رن میں رہبر کردار گر گیا

عبدالمتین جامی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم