MOJ E SUKHAN

غمگیں ہیں دل فگار ہیں میرے یہاں کے لوگ

غزل

غمگیں ہیں دل فگار ہیں میرے یہاں کے لوگ
دامان تار تار ہیں میرے یہاں کے لوگ

پیدا کیا ہے جھوٹے مسیحاؤں نے جسے
اس درد کے شکار ہیں میرے یہاں کے لوگ

کیا جانیے ہیں کب سے جگر سوختہ مگر
انساں کے غم گسار ہیں میرے یہاں کے لوگ

گردن اگرچہ خم ہے اطاعت کے بوجھ سے
لیکن حریف دار ہیں میرے یہاں کے لوگ

دوراںؔ انہی کے زخم سے پھوٹے گی روشنی
مانا کہ سوگوار ہیں میرے یہاں کے لوگ

اویس احمد دوراں

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم