MOJ E SUKHAN

زندگی بھر میں سرگرانی سے

زندگی بھر میں سرگرانی سے

ایسے کھیلا ہوں جیسے پانی سے

۔

کتنے ہی غم نکھرنے لگتے ہیں

ایک لمحے کی شادمانی سے

۔

ہر کہانی مری کہانی تھی

جی نہ بہلا کسی کہانی سے

۔

صرف وقتی سکون ملتا ہے

پیاس بجھتی نہیں ہے پانی سے

۔

مجھ کو کیا کیا نہ دکھ ملے ساقیؔ

میرے اپنوں کی مہربانی سے

ساقی امروہوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم