loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 18:16

اک شرار گرفتہ رنگ ہوں میں

اک شرار گرفتہ رنگ ہوں میں

پھول سے لے کے تا بہ سنگ ہوں میں

۔

باد صرصر کی طرح گرم عناں

سینۂ ریگ کی امنگ ہوں میں

۔

ذرہ ذرہ نے کر دیا حیراں

اور حیرانیوں پہ دنگ ہوں میں

۔

فتح بھی اک شکست ہی ہوگی

آرزوؤں سے محو جنگ ہوں میں

۔

کیسے تجھ کو بہا کے لے جاؤں

موج ہمسایۂ نہنگ ہوں میں

۔

شہر و صحرا کی کچھ نہیں تخصیص

وسعت دشت جاں سے تنگ ہوں میں

۔

کس نے دیکھا فشار موجۂ جاں

آج تک آب زیر سنگ ہوں میں

سحر انصاری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم