loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 16:53

آج تنہا ہیں تو وا ہم پہ یہ مفہوم ہوا

آج تنہا ہیں تو وا ہم پہ یہ مفہوم ہوا
خود سے مِلنا بھی کسی اور کا مقسوم ہوا

اشک آنکھوں سے بہت دیر تلک بہتے رہے
درد کیا چیز ہے’ یہ دیر میں معلوم ہوا

میں وہ تحریر جو اک اجنبی دستک کو ملی
میں وہ خط ہوں جو کسی غیر کو مرقوم ہوا

رائگانی کا سفر ایسے ہی طے ہوتا ہے
ایک دیوار گری راستا معدوم ہوا

نہ کہانی مِری، دنیا کی کہانی ٹھہری
خواب میرا نہ کسی آنکھ سے موسوم ہوا

میں اسے جگنو سمجھتی رہی تا عمر مگر
وہ ستارہ تھا’ کسی شام یہ معلوم ہوا

ہائے وہ رُت جو بہاروں سے مزین تھی سحَر ؔ
زرد اس رت میں مرا چہرۂ مغموم ہوا

( شائستہ سَـحَـر ؔ)

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم