loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 00:19

دن میں چراغ شام جلایا تھا ان دنوں Din main chiragh sham jalaya the in dino

دن میں چراغ شام جلایا تھا ان دنوں
اک شخص میرے شہر میں آیا تھا ان دنوں

میرا بھی حال ان دنوں کچھ تھا عجیب سا
اس کا بھی دل کسی نے دکھایا تھا ان دنوں

سکے کسی کی یاد کے آنچل میں بھر لئے
چھن چھن انہیں بھی خوب ہلایا تھا ان دنوں

کب تک رہے گی بے بسی ارباب اختیار
ہم نے بھی یہ سوال اٹھایا تھا ان دنوں

اپنی غزل سے اک طرف چپ چاپ رکھ لیا
وہ شعر بس اسے ہی سنایا تھا ان دنوں

آساں نہیں یہ راستے دشوار ہیں بہت
اے عشق تجھ کو ہم نے بتایا تھا ان دنوں

کچھ لوگ پوچھتے رہے یہ چپ سی کیوں لگی
مجھ پر تمہاری یاد کا سایہ ان دنوں

آئرین فرحت

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم