بادل آیا بادل آیا

بادل آیا بادل آیا
سورج بھی اس سے شرمایا

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا بھی لایا
بچوں نے بھی شور مچایا

غصہ پھر بادل کو آیا
گڑ گڑ گڑ گڑ بادل گرجا

بجلی چمکی بادل برسا
جل تھل کر گی سب کچھ برکھا

تھر تھر تھر تھر ہر کوئی کانپا
گھر کی جانب ہر کوئی بھاگا

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp