loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

06/08/2025 22:51

ہے کون میرے عشق میں بیمار پوچھ مت

Hay kon meray Ishq main beemaar pooch mat

غزل

ہے کون میرے عشق میں بیمار پوچھ مت
ہوجاؤں گا ہے خوف گنہ گار پوچھ مت

میں کون ہوں میں کیا ہوں سبھی جانتا تو ہے
میں نے اٹھائی کس لیے تلوار پوچھ مت

دو چار دن تو شہر میں آئینہ لے کے گھوم
کس جرم میں ہوا ہوں گرفتار پوچھ مت

اعلان اپنے ہونے کا خود کر کے دیکھ لے
ٹوٹی ہے کس لیے مری رفتار پوچھ مت

وہ سن جو کہہ رہی ہیں قفس کی یہ تیلیاں
بیتی ہے مجھ پہ کیا وہ مرے یار پوچھ مت

آواز اپنے آپ کو خود دے کے جان لے
میں تنہا کیوں ہوا ہوں یہ بے کار پوچھ مت

دریا کو پار کرلے بھروسے کی ناؤ پر
خاموش ہوں میں کس لیے اس بار پوچھ مت

احسان کرکے دیکھ لے اپنے پرائے پر
کیوں تار تار ہے مری دستار پوچھ مت

میری غزل کو سن کے مجھے داد دے میاں
کس نے کیے ہیں دل پہ مرے وار پوچھ مت

منسوب مجھ سے موجِ نسیمی ہوئی ہے کیوں
اے میرے یار مجھ سے سرِ دار پوچھ مت

نسیم شیخ

Naseem Shaikh


Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم