loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 04:45

مری مدحتوں کا محور ہے فقط تری بڑائی

مری مدحتوں کا محور ہے فقط تری بڑائی
مرا ورد تیری وحدت تری شان۔کبریائی

تری رحمتوں کی طالب مری زندگی ہمیشہ
تری عظمتوں تلک ہو مری فکر کی رسائی

مری جستجو کا حاصل ترا لطف۔۔تیری قربت
ترے ذکر نے ہمیشہ مجھے روشنی دکھائی

مری فکر۔نارسا کو دیا حمد کا سلیقہ
تھا مرے قلم کو ورنہ کہاں زعم۔پارسائی

تری نعمتوں کا یارب میں کروں تو شکر کیسے
مجھے دے کے نام۔مسلم مری آبرو بڑھائی

مجھے اطمینان حاصل ترے ذکر سے ہوا ہے
مجھے فہم و عقل دے کے مری ذات آزمائی

مرے دل میں تیری الفت مرے لب پہ ذکر تیرا
یہی میری آرزو ہے یہی میری خود نمائی

مجھے علم ہو تو کیسے کہ کہاں ہے ذکر میرا
تری آئیتوں نے یارب مری کی ہے رہنمائی

حجاب عباسی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم