MOJ E SUKHAN

ایک لڑکی

تو ہے وہ زنِ زندہ
جس کا جسم شعلہ ہے
جس کی روح آہن ہے
جس کا نطق گویا ہے
بازووں میں قوت ہے
انگلیوں میں صناعی
ولولوں میں بیباکی
لذتوں کی شیدائی
عشق آشنا عورت!

فہمیدہ ریاض

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم