MOJ E SUKHAN

سیر کہاں کی کیا کیا دیکھا جو بھی بیتا حال لکھو

سیر کہاں کی کیا کیا دیکھا جو بھی بیتا حال لکھو
کیسے گزرا سال تمہارا ہم کو سب احوال لکھو

پہلے پہل جب ملک چھٹا اور دیس نیا اک دیکھا تو
کس کو سوچا یاد کیا کیاکیا آئے خیال لکھو

کیا یاد ہماری آئی تھی یا بھول گئے ہر عہد وفا
وقت نے کچھ باقی بھی رکھا یا ہو گیا سب پامال لکھو

باتیں اس نے کیسی کی تھیں کتنا اچھا تم کو لگا وہ
مجھ سا بہتر کیسا پایا اس کی کوئی مثال لکھو

زخم جو تم نےہم کو دیئے تھے سب ہیں تازہ ویسے ہی
حال تمہارا اب ھے کیسا دل کی خلش کا حال لکھو

تاجدار عادل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم