[wpdts-date-time]
دتا تریہ کیفی
- دہلی
برجموہن دتاتریہ کیفی 13 دسمبر 1866ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ فنِ شاعری میں مولانا الطاف حسین حالی پانی پتی کے شاگرد تھے۔ کیفی بے انتہا عقیدت اور محبت سے اپنے استاد کا تذکرہ کرتے تھے۔ اردو کے علاوہ ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی کے بھی عالم تھے۔ عرصہ دراز تک لاہور میں مقیم رہے، جہاں ان کا لڑکا انگریزی اخبار دی ٹریبیون کا ایڈیٹر تھا۔ انجمن ترقی اردو میں بابائے اردو مولوی عبد الحق کے بعد آپ ہی کا درجہ تھا۔ ساری عمر نہایت خلوص کے ساتھ اردو کی خدمت کی۔ اُن کی گفتگو، تقریر اور تحریر نہایت شستہ اور شائستہ ہوتی تھی، ہر ایک سے اخلاق اور مروت سے پیش آتے تھے۔ نہایت صلح کُل شخص تھے
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest