سہیل ضرار خلش
- برطانیہ
سہیل ضرار خلش
خاندانی نام: مرزا سہیل ضرار بیگ چغتائی
پیدائش : کراچی ،پاکستان پچھلے پچیس برس سے لندن برطانیہ میں مقیم ہوں۔ لندن کی آرکڈ سالیسیٹرز لاء فرم میں بحیثیت امیگریشن مشیر منسلک ہیں اردو شاعری و ادب سے گھریلو ماحول کی وجہ سے بچپن سے شغف ہے۔ اردو غزل کی روایت کا دامن پکڑا ہوا ہے۔ اور غزل کو ہی اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نعتیں اور نظمیں بھی کہیں ہیں۔
گھریلو اور زاتی مزاج انسان دوست ، روایات پسند اور علمی ہونے کی وجہ سے مختلف علمی و سیاسی وسماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں
لندن میں ۲۰۱۳ میں ادبی تنظیم “بزم سخن برطانیہ “ کی بنیاد رکھی۔ اور پچھلے دس برس سے بزم کے تحت لاتعداد عالمی اور ملکی مشاعروں کا انعقاد کیا۔۲۰۱۶ میں برطانیہ کے اسلام چینل اردو سے رشتہ جڑا ۔ اور وہاں سے ہفتہ وار پروگرام بزم سخن شروع کیا ۔ جس میں اردو ادب کی معتبر ہستیاں شرکت فرما چکی ہیں ۔ اس کے اب تک ڈھائی سو سے زائد لائیو شو ہوچکے ہیں ۔ان پروگرامز میں دو سو سے زائد دنیا بھر کے شعرا اور ادیب شریک ہو چکے ہیں۔۔اس کے علاوہ بھی اسلام چینل سے مختلف نوعیت کے سیاسی ، مذہبی ، تفریحی اور چیریٹی پروگرامز اور بیشمار ایوینٹس میں میزبانی کے فرائض انجام دیتے رہے یوکے اسلامک مشن ، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک یوکے ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ یوکے اور اُمّہ چیریٹی انٹرنیشنل یوکے،کے ساتھ بحیثیتِ مشاورتی رکن شامل ہیں۔ اور بے شمار پروگرامز میں میزبانی کا شرف حاصل کرچکے ہیں ان خدمات کے اعتراف میں برینٹ (یوکے )کے مئیر ارشد محمود نے برینٹ کونسل کی طرف سے اور ملٹن کینز اور وولورٹن (یوکے) کے مئیر انصر حسین نے ایوارڈ سے نوازا ۔ اس کے علاوہ برطانوی تنظیموں ،یوکے اسلامک مشن، نوائے جنگ فورم، اسٹار نیوز ، اور پاکستان کے انڈس اسپتال کی طرف سے بھی توصیفی اسناد دی گئیں۔۔