ظہور نظر
- ساہیوال
ظہور نظر 27 جولائی، 1923ء کو منٹگمری (ساہیوال)، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نا م ملک ظہور احمد تھا۔۔باقاعدہ تعلیم جاری رکھنا ممکن نہ تھا، مگر انھوں نے اپنے طور پر مطالعہ جاری رکھا۔ ہفت روزہ *’’ستلج‘‘* بہاول پور کے مدیر رہے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کے سکریٹری بھی رہے۔وی شانتا رام کی فلم *’’پڑوسی‘‘* کے مقبول گانے ظہورنظر نے ہی لکھے تھے۔ زندگی کے آخری دنوں میں ریڈیو پاکستان ، ملتان اور ریڈیو پاکستان بہاول پور کے لیے ڈرامے لکھے۔ ظہورنظر کی نظموں کا انگریزی ،روسی، چینی ،ڈچ اور اطالوی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ ہفت روزہ ستلج اور ہفت روزہ عدل کے مدیر رہے۔ وہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے پلیٹ فارم سے بھی ادب میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ ان کا شمار اردو کے اہم نظم گو شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کے مجموعہ کلام بھیگی پلکیں، ریزہ ریزہ اور زنجیر وفا کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے تھے۔ انہوں نے کئی فلموں کے لیے نغمات بھی لکھے جن میں سلمیٰ، صبح کہیں شام کہیں اور پڑوسی کے نام شامل ہیں۔ ان کی نظمیں انگریزی، روسی، چینی، ولندیزی اور اطالوی زبانوں میں ترجمہ ہوچکی ہیں