MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

عالم تاب تشنہ

عالم تاب تشنہؔ کا اصل نام سید عالم تاب علی تھا۔ وہ 10 جولائی 1935ء کو میرٹھ، اُتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیمِ ہند کے وقت وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور کراچی میں مقیم ہوئے۔ سید عالم تاب علی بنیادی طور پر ایک بزنس مین تھے۔ وہ عالم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کراچی کے جنرل سیکریٹری بھی رہے۔

بزنس مین ہونے کے ساتھ عالم تاب تشنہ ؔایک بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ان کے دو شعری مجموعے “موج موج تشنگی” 1978ء میں اور “آئینے کے اس طرف” 1985ء میں شائع ہوئے۔ انہوں نے شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے “A Mid Summer Night’s Dream”کا منظوم اردو ترجمہ کیا تھا جو “ماہِ نیم شب” کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔ انہوں نے کراچی آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ 11 مئی 1991 کو آپ کا انتقال ہوا