MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

عبدالعزیز خالد

abdul-aziz-khalid

عبد العزیز خالد (پیدائش: 14 جنوری، 1927ء – وفات: 28 جنوری، 2010ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، نقاد، مترجم اور سول سرونٹ تھے۔ انھیں شاعری کی صنف نعت گوئی میں شہرت حاصل تھی۔ عبد العزیز خالد کو اردو، عربی، فارسی، انگریزی اور سنسکرت زبانوں میں غیر معمولی عبور حاصل تھا۔ انھوں نے انگریزی، یونانی، چینی اور دیگر زبانوں کے شعری تراجم بھی کیے جن میں غبارِ شبنم، سرودِ رفتہ اور بادِ شمالی وغیرہ شامل ہیں۔ وہ ایک محب وطن شاعر تھے اور سقوطِ ڈھاکہ کے سانحے کو انھوں نے بہت شدت سے محسوس کیا تھا جس کا اظہار ان کی قومی و ملی نظموں میں بھی ملتا ہے۔ وہ ایک درویش صفت شاعر تھے۔