[wpdts-date-time]
قلندر بخش جرات
- دہلی
قلندر بخش جرات اردو شاعر تھے جن کا اصلی نام یحٰیی امان تھا۔ والد حافظ امان دہلی کے باشندے تھے۔ سلسلہ خاندان رائے امان سے ملتا ہے۔ جو محمد شاہ کے زمانے میں شاہی دربان تھے۔ ولادت دہلی میں ہوئی۔ کم سنی ہی میں فیض آباد چلے گئے۔ جعفر علی حیرت سے کلام پر اصلاح لیتے تھے۔ علم نجوم اور موسیقی میں مہارت حاصل تھی۔ ستار خوب بجاتے تھے۔ پہلے حافظ رحمت خاں کے لڑکے نواب محبت خاں کی رفافت میں رہے۔ پھر 1800ء میں لکھنؤ آئے اور شہزادہ سلیمان شکوہ کے دربار سے وابستہ ہو گئے۔ چیچک یا کسی حادثے سے نابینا ہو گئے۔ لکھنؤ میں فوت ہوئے۔ معاملہ بندی کے اور رکیک اور گرے ہوئے جذبات کی شاعری کے لیے خصوصی شہرت حاصل کی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نابینا نہیں تھے۔ صرف عورتوں کی محفلوں میں شرکت کرنے کے لیے خود کو نابینا بنا لیا۔ لیکن آخری عمر میں سچ مچ نابینا ہو گئے
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest