احمد علی برقی اعظمی

- اعظم گڑھ
برقی اعظمی 25 دسمبر 1954ء کو محلہ باز بہادر، شہر اعظم گڑھ، اتر پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد رحمت الٰہی برق اعظمی، نوح ناروی کے شاگرد اور ایک استاد شاعر تھے۔برقی اعظمی نے درجۂ پنجم تک کی تعلیم مدرسہ اسلامیہ باغ میر پیٹو، محلہ آصف گنج، شہر اعظم گڑھ میں حاصل کی۔ پھر انھوں نے 1969ء میں شبلی ہائر سیکنڈری اسکول سے دسویں کا امتحان پاس کرنے کے بعد شبلی نیشنل کالج، اعظم گڑھ سے 1971ء میں انٹرمیڈیٹ، 1973ء میں بی اے اور 1975ء میں ایم اے اردو کی سند حاصل کی اور پھر 1976ء میں وہیں سے بی ایڈ کیا۔بعد میں 1977ء کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں ایم اے فارسی کرنے کے لیے داخل ہوئے اور 1979ء کو جے این یو سے ایم اے فارسی کی ڈگری حاصل کی، پھر 1996ء میں انھوں نے جے این یو سے ہی فارسی میں پی ایچ ڈی کیا؎برقی اعظمی کا انتقال 5 دسمبر 2022ء بہ روز دو شنبہ جونپور، اتر پردیش میں ہوا