23/02/2025 06:35

اختر عثمان

اختر عثمان ایک مشہور شاعر،محقق اور نقاد ہیں۔وہ 4اپریل 1969 کو پیدا ہوئے .وہ کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور ان میں بہت کچھ لکھ بھی چکے ہیں۔خصوصًا اردو، فارسی، پنجابی، پوٹھوہاری اور ہندی زبانوں کو انہوں نے وسیله اظہار بنایا ہے۔ اختر عثمان کے بہت سے شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں اپنی اپنی صلیب، کچھ بچا لائے ہیں، ستارہ ساز اور ابد تاب شامل ہیں۔