شاعری کے زمرے
اردو شعراء
23/02/2025 06:36
افسر صدیقی امروہوی

- کراچی
افسر صدیقی امروہوی 3 رجب، 1314ھ بمطابق 9 دسمبر، 1896ء بروز بدھ کو امروہہ، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے فارسی، سندھی، انگریزی اور پنجابی زبانیں حسبِ ضرورت جانتے تھے۔ وہ شاعری میں مضطر خیرآبادی اور شوق قدوائی لکھنوی کے شاگرد تھے۔ 1927ء میں کراچی، پاکستان منتقل ہو گئے اور تا عمر اسی شہر میں بسر کی۔ 1962ء میں انجمن ترقی اردو پاکستان سے وابستہ ہوئے اور قلمی کتابوں کی تفصیلی فہرست کی تیاری پر معمور ہوئے۔[4] انہوں نے 1935ء کے لگ بھگ کراچی سے ماہنامہ تنویر جاری کیا جس نے کئی موضوعات پر خاص نمبر شائع کیے افسر صدیقی امروہوی 9 فروری، 1984ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں